07:29 , 17 اپریل 2026
Watch Live

چپس کے پیکٹ میں موجود کھلونا نگلنے سے 4 سالہ بچہ جاں بحق

چپس کے پیکٹ میں موجود کھلونا نگلنے سے 4 سالہ بچہ جاں بحق

بھارتی ریاست اوڈیشہ میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں چپس کے پیکٹ میں موجود کھلونا نگلنے سے 4 سالہ بچہ جان کی بازی ہار گیا۔

واقعہ ضلع کندھمال کے گاؤں مُسومہا پاڑہ میں پیش آیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز رنجیت پردھان نے اپنے بیٹے بیگل کے لیے چپس کا پیکٹ خریدا۔ پیکٹ کھولنے پر اس میں ایک چھوٹا کھلونا — ٹائے گن — بھی موجود تھا۔

والدین کی عدم موجودگی میں بچہ کھلونے سے کھیل رہا تھا کہ اس نے اسے منہ میں ڈال لیا۔ کھلونا اچانک گلے میں پھنس گیا جس کے باعث بچے کی سانس رک گئی اور وہ بے ہوش ہو کر گر پڑا۔

اہلِ خانہ نے فوری طور پر کھلونا نکالنے کی کوشش کی مگر ناکام رہے۔ بعد ازاں بچے کو 30 کلومیٹر دور ہیلتھ سینٹر لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد بچے کو مردہ قرار دے دیا۔

مقامی پولیس کے مطابق اس واقعے کے سلسلے میں اب تک کوئی باضابطہ شکایت درج نہیں کرائی گئی۔

اس افسوسناک حادثے نے والدین کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ بچوں کے کھانے پینے کی اشیا کے ساتھ کھلونے دینا، خاص طور پر چھوٹے سائز کے کھلونے، جان لیوا ثابت ہو سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION